6 اگست 2014 - 15:57
دہشت گرد گروہ داعش کي نام نہاد شرعي عدالت پر بمباري

شام کي فضائيہ کے جنگي طياروں نے شمالي شہر رقہ ميں دہشت گرد گروہ داعش کي نام نہاد شرعي عدالت پر بمباري کي ہے -

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنگي طياروں نے رقہ ميں دہشت گردوں کے خلاف اپني کاروائياں جاري رکھتے ہوئے نام نہاد شرعي عدالت کي عمارت پر حملہ کيا ہے –

جنوبي شہر درعا کے مضافات ميں بھي شامي فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے - شامي ذرائع نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے حلب کے بھي جنوب اور جنوب مغرب ميں کئي علاقوں پر کنٹرول کرليا ہے -
خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ شامي فوج نے حلب کے مضافات ، دمشق کے مضافاتي علاقوں ، قنيطرہ، ادلب اور حمص و حماہ ميں بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کوموت کے گھاٹ اتاردياہے -

اس درميان اطلاعات ہيں کہ دمشق ميں ايک مسجد پر دہشت گردوں نے کئي مارٹر گولے فائر کئےجس کے نتيجے ميں ايک شخص جاں بحق اور ايک زخمي ہوگيا -

ادھر حمص ميں اکيس دہشت گردوں نے اپنے ہتھيار ڈال ديئے ہيں اور عہد کيا ہے کہ وہ کبھي شامي عوام اور فوج کے خلاف ہتھيار نہيں اٹھائيں گے -

.......

/169